کرمان دہشت گردانہ حملے کے بارے امریکی اخبار کا دعوی بے بنیاد، ایرانی باخبر ذریعے کا اعلان

تہران/ارنا- ایک باخبر ایرانی ذریعے نے امریکی اخبار کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے کہ امریکہ نے کرمان دہشت گردانہ حملے سے قبل، ایران کو اس بارے میں اطلاع دی تھی۔

ایران کے ایک سیکورٹی ذریعے نے ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے اس دعوے مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا کوئی پیغام بھیجا بھی گیا ہو تو ایران کی جوابی کارروائی سے محفوظ رہنے کے لئے بھیجا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وال اسٹریٹ جرنل نے جمعرات کو دعوی کیا کہ امریکہ نے ایران کو خفیہ پیغام بھیج کر داعش کے دہشت گردانہ حملے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

اس خبر کی اب تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ودانت پاٹل سے جب اس دعوے کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے بھی کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی بھی اطلاع نہیں ہے۔

 اس سے قبل وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے بھی بتایا تھا کہ امریکہ نے غزہ پر صیہونی جارحیت کے سلسلے میں ایران کو کئی بار پیغام دیا کہ ایران صبر کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ نے ایران سے درخواست کی کہ عراق، شام اور یمن میں استقامتی گروہوں کو اسرائیل اور امریکی فوجی اڈوں پر حملے سے باز رکھے، لیکن ایران کا جواب یہ تھا کہ اگر امریکہ جنگ کا دائرہ پھیلانا نہیں چاہتا تو اسے عملی قدم اٹھاتے ہوئے اسرائیل کی حمایت بند کرنا ہوگی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .