یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یحیی سریع نے کہا ہے کہ آبنائے باب المندب میں امریکی بحری بیڑے کے ساتھ یمن کی مسلح افواج کی جھڑپیں ہوئی ہیں جو 2 گھنٹے تک جاری رہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران متعدد بیلسٹک میزائل براہ راست امریکی جنگی جہاز پر لگے ہیں جبکہ 2 امریکی تجارتی جہاز اپنا راستہ بدلنے پر مجبور ہوگئے۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے بدھ کی رات یمنی فوج کے اس ملک کے جہاز پر میزائل حملے کی تصدیق کی ہے۔
سینٹکام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن سے امریکی پرچم والے ڈیٹرائٹ جہاز کی طرف 3 اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغے گئے
۔اس بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ جہازوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ یمن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ وہ غزہ پر جارحیت اور اس علاقے کی ناکہ بندی کے خاتمے تک مقبوضہ فلسطین (اسرائيل) کی بندرگاہوں کی جانب جانے والے کسی بھی بحری جہاز کو بحیرہ احمر سے گزرنے نہیں دیں گی۔
یمنی کی مسلح افواج نے غزہ پر جارحیت کے آغاز ہی میں اعلان کیا تھا کہ آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر کو اسرائيلی یا اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کے لیے بند کردیا گيا ہے۔
یمنی فوج کا کہنا ہے کہ خلیج عدن اور بحیرہ احمر دیگر بحری جہازوں کے لیے پوری طرح محفوظ ہے اور وہ آزادانہ طور پر یہاں سے گز ر سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ