23 جنوری، 2024، 11:04 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85363888
T T
0 Persons

لیبلز

نیویارک میں ایران و الجزائر کے وزرائے خارجہ نے علاقائي تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا

نیویارک-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر حسین عبد اللہیان نے منگل کے روز الجزائر کے وزير خارجہ احمد عطاف سے ملاقات کی۔

وزير خارجہ مشرق وسطی کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں حصہ لینے کے لئے نیویارک گئے ہیں۔

الجزائر، سلامتی کونسل کے موجودہ 10 اراکین میں سے ایک ہے اور اس نے یمن کے خلاف امریکہ اور جاپان کی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہيں لیا تھا۔

اس ملاقات میں وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے گزشتہ روز نیویارک دورے کے اپنے پہلے دن، روس و لبنان کے وزرائے خارجہ اور شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سے بھی ملاقات کی تھی اور ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائي تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گيا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ پیر کی شام نیویارک پہنچے ہيں۔ گزشتہ 11 مہینوں کے دوران یہ ان کا تیسرا نیویارک کا دورہ ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے نیویارک روانگي سے قبل اقوام متدحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ایک خط لکھ کر شام میں ایران کے 5 فوجی مبصروں کی دہشت گردانہ کارروائي میں شہادت پر کہا تھا کہ صیہونی حکومت اپنی اس دہشت گردی کا انجام بھگتنا ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .