عرب نیوز 21 کی رپورٹ کے مطابق، امیرعبداللہیان کا دورہ قاہرہ خطے کی پیشرفت کے پیش نظر ایک اہم اور حساس وقت پر ہو رہا ہے اور اس سفر سے صیہونی حکومت کے حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
صہیونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے "انتباہ... مصر اور ایران غزہ جنگ کے سائے میں ایک دوسرے کے قریب ہو رہے ہیں" کے زیر عنوان اپنی ایک رپورٹ میں اس تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صہیونی اخبار کے مطابق حالیہ دنوں میں قاہرہ، یمن، ایران اور تحریک انصار اللہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان بحیرہ احمر میں پیش رفت کے حوالے سے مذاکرات ہوئے ہیں۔
اس صہیونی اخبار نے مزید لکھا ہے کہ علاقے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے مصر اور ایران کے مشترکہ مفادات اور تعلقات مضبوط ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں ایران کو علاقے کا اہم کھلاڑی سمجھا جاتا ہے۔
اس اخبار کے مطابق مصر، امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان جو تناؤ پیدا ہوا ہے، اس سے ایران اور مصر کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ