24 نومبر، 2024، 10:14 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85668981
T T
0 Persons

لیبلز

پارا چنار میں خونریز جھڑپیں، 37 ہلاک

24 نومبر، 2024، 10:14 AM
News ID: 85668981
پارا چنار میں خونریز جھڑپیں، 37 ہلاک

اسلام آباد – ارنا – پاکستان کے مقامی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ پارا چنار کے شہریوں کی بسوں پر حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی ہے اور تازہ جھڑپوں میں کم سے کم 37 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں

ارنا نے اتوار کو خراسان ڈائری ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پارا چنار اور اس کے اطراف میں تازہ خونریز جھڑپوں میں درجنوں افراد مارے گئے ہیں ۔

 اس رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں جھڑپیں ہوئی ہیں اور دکانیں، سرکاری املاک اور پیٹرول اسٹیشن نذر آتش کردیئے گئے۔

 اس رپورٹ میں خراسان ڈائری کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کم سے کم 37 افراد ہلاک اور 103 زخمی ہوئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ جھڑپیں بند کرانے کے لئے مقامی حکام کی کوششیں اب تک بے نتیجہ رہی ہیں۔

  یہ ایسی حالت میں ہے کہ گزشتہ روز صوبہ خیبر پختونخوا کے حکام حالات کا جائزہ لینے کے لئے  اس علاقے کا دورہ کرنا چاہتے تھے لیکن علاقے کی حدود میں داخل ہوتے ہی ان کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ ہوگئی جس کے بعد ہیلی کاپٹر واپس ہوگیا۔

پاکستان کے وزیر دفاع نے گزشتہ روز کہا ہے کہ پارا چنار کے حوادث  کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ اس علاقے کے عوام فرقہ پرستی کے مسئلے سے دوچار ہیں۔

 پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے پارا چنار کے شہریوں کی بس پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی تھی ۔

 پاکستان کی شیعہ تنظیموں نے پارا چنار کے نہتے عوام کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ ملک کے امن و امان اور رواداری کی فضا کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .