ارنا نے صیہونی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اتوار کی صبح ایک مسلح شخص نے اسرائیلی سفارت خانے پر فائرنگ کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اردن کی جنرل سیکورٹی کے ادارے نے فائرنگ کرنے والے شخص کے ماردیئے جانے کی خبر دی ہے۔
اردن کے سیکورٹی ادارے نے بتایا ہے کہ اس شخص نے اسرائيلی سفارت خانے کے اطراف میں سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔
اردن کی جنرل سیکورٹی کے ادارے کے مطابق فائرنگ میں تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
اردن کے ایک اعلی سیکورٹی آفیسر نے بتایا ہے کہ شہر امان ميں اسرائیلی حکومت کے سفارت خانے پر فائرنگ کا معاملہ ختم ہوگیا ہے اور پولیس نے صیہونی حکومت کے سفارت خانے کی طرف جانے والے راستوں کی سیکورٹی سنبھال لی ہے۔
آپ کا تبصرہ