تہران اور اسلام آباد کے درمیان سفارت کاری اور بات چیت کی ضرورت پر زور، صدر پاکستان عارف علوی

اسلام آباد (ارنا) صدر پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات پر زور دیا۔

ایوان صدر سے جاری کیے گئے بیان میں صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے اجتماعی تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان و ایران کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں لہذا دونوں ممالک کو سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔

صدر نے اس بات پر زور دیا کہ  پاکستان  تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور دوسرے ممالک سے بھی اسی طریقہ کار اور اصولوں کے مطابق کام کرنے کی توقع رکھتا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .