ایران کا سب سے دور مار میزائل آپریشن / 1,200 کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے سے دہشت گردوں کے مراکز کو نشانہ بنایا

ادلب (ارنا) شام کے مقامی ذرائع کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے بیلسٹک میزائلوں نے ادلب کے جبل السماق علاقے میں دہشت گرد گروہ تحریر الشام اور حزب الترکستانی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ داعش خراسان کے نام سے مشہور دہشت گردوں کی تربیت اسی علاقے میں کی جاتی ہے اور اس کے بعد امریکہ انہیں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے ایران میں داخل ہونے کے لیے افغانستان منتقل کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران میں IRGC میزائلوں کے فائر پوائنٹ سے اس علاقے کا فاصلہ 1,200 کلومیٹر سے زیادہ ہے، جو ایران کا اب تک کا سب سے دور مار میزائل آپریشن ہے۔

مبصرین اس کارروائی کو ایران کی طرف سے غاصب صیہونی حکومت کے لیے ایک واضح پیغام قرار دے رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .