رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے اس مظاہرے میں، مظاہرین نے ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا: جو کی نسلی کشی کو ووٹ نہ دیں، بائڈن کے ہاتھ خون سے رنگے ہیں، غزہ کو جینے دیں۔
یہ ایسے حالات میں ہے کہ جب برطانیہ کے بھی ہزاروں لوگوں نے یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت اور غزہ میں صیہونی مظالم کے خلاف ہفتے کے روز مسلسل چودہویں ہفتے مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین، فلسطین کا پرچم اٹھائے نعرہ لگا رہے تھے: غاصبانہ قبضہ ختم کرو، فلسطین کو آزاد کرو
کچھ مظاہرین نے رشی سونک اور جو بائڈن کے ماسک چہروں پر لگا رکھے تھے اور ان کے ہاتھ سرخ رنگ سے رنگے تھے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ کے 80 فیصد لوگ غزہ میں فوری جنگ بندی کے خواہاں ہيں لیکن برطانوی حکومت، غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک فلسطینیوں کے قتل عام کی طرف سے آنکھ بند کئے ہے اور صیہونی حکومت کی بھرپور حمایت کر رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ