ایران: اسرائيل کے غیر قانونی اقدامات کے پیش نظر اقوام متحدہ کو اس کی رکنیت پر نظرثانی کرنا چاہئے

نیویارک- ارنا – اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ ہمارا ماننا ہے کہ اسرائيلی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کے اس بات کا باعث ہونا چاہئے کہ اقوا متحدہ کے سبھی اراکین اس عالمی ادارے کے منشور چھے کے مطابق اس کی رکنیت پر نظر ثانی کریں۔

 ارنا کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے  نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق بدھ کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بین الاقوامی قرار دادوں پر عمل درآمد سے، فلسطینیوں کوان کے حقوق، منجملہ ایک آزاد و خودمختار ریاست اور اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت کے حقوق دلانے میں مدد ملے گی ۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر سفارتکار نے اپنے اس خطاب ميں اسی طرح  کہا کہ ہم شام کی ارضی سالمیت، اور اقتداراعلی  کے خلاف غاصب صیہونی افواج کی جارحیتوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .