ایکس پر رہبر انقلاب کے دفتر سے منسوب اکاؤنٹ Khamenei.ir سے عبرانی زبان میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا ایک جملہ ٹویٹ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے: "صیہونی جرائم بھلائے نہيں جائيں گے اور یہاں تک کہ جب صیہونی حکومت ختم ہو جائے گی اور وہ اس دنیا سے مٹ جائے گی تب بھی یہ جرائم اور کئي ہزار خواتین اور بچوں کے قتل عام کا ذکر کتابوں میں کیا جائے گا۔ "
الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز کے بعد سے یہ چوتھی بار ہے جب Khamenei.ir اکاؤنٹ سے رہبر انقلاب اسلامی کا ایک جملہ عبرانی زبان میں ٹویٹ کیا گيا ہے ۔
آپ کا تبصرہ