10 جنوری، 2024، 4:03 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85350172
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی مبصر: تل ابیب کے حکام گہرے کنویں میں گرگئے ہیں

تہران – ارنا – صیہونی روزنامے یدیعوت احارنوت کے سیاسی مبصر نے لکھا ہے کہ غزہ کی جںگ میں تل ابیب کے حکام کی مشکلات میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔

 ارنا نے کے مطابق معروف صیہونی مبصر ناحوم برنیاع نے اپنے تجزیئے  میں جو  اخبار یدیعوت احارنوت میں شایع ہوا ہے،لکھا ہے کہ سات اکتوبر 2023 کو آپریشن طوفان الاقصی کے بعد اسرائیلی حکام ایک گہر ے کنویں میں گرگئے ۔

 اس صیہونی مبصر نے لکھا ہے کہ حماس کو شکست دینے اور ختم کردینے کا تل ابیب حکام کا دعوی حقیقت سے دور ہے۔

  صیہونی مبصر ناحوم برنیاع نے مزید لکھا ہے کہ اسرائیلی وزير اعظم بنیامن نتن یاہو نے ایسی توقع پیدا کردی  ہے جس کو پورا کرنے کا کوئي راستہ نہیں ہے ۔

اس اسرائیلی مبصر  نے اپنے تبصرے میں لکھا ہے کہ بنیامن نتن یاہو نے ہمیں ایسی جنگ میں دھکیل دیا ہے جس کا اختتام معلوم  نہیں ہے۔

ایک اور صیہونی صحافی الموگ بوگر نے بھی اس بارے میں لکھا ہے کہ غزہ کی جںگ درحقیقت ختم ہوچکی ہے اور اسرائيلی حکومت خصوصی آپریشن کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جس کا نتیجہ افسوسناک شکست ہے۔

مذکورہ اسرائیلی مبصر نے لکھاہے کہ اس  جںگ کا کوئی نتیجہ نہیں ہے جو غم انگیز اور مایوس کن ہے۔  

اس نے اسرائيلیوں کو مخاطب کرکے  لکھا ہے کہ آپ اپنی آنکھیں بند نہ کریں بلکہ حقیقت کو جیسی وہ ہے ، اسی طرح دیکھیں اور یہ وہی چیز ہے جس نے ہمیں پہلے مرحلے میں یہانتک پہنچایا ہے۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے آپریشن طوفان الاقصی میں اپنی ناقابل تلافی شکست کا بدلہ فلسطینی عوام سے  لینے کے لئے غزہ پر وحشیانہ حملے شروع کئے جو 95 دن سے جاری ہیں ۔ ان حملوں میں غزہ کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوگیا اور 23 ہزار سے زیادہ بے گناہ  عام شہری شہید اور تقریبا 60 ہزار زخمی ہوگئے لیکن غاصب حکومت اپنا کوئي بھی مقصد پورا نہیں کرسکی ہے۔    

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .