9 جنوری، 2024، 8:32 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85349178
T T
0 Persons

لیبلز

شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر حزب اللہ کے میزائلی حملوں کی نئی لہر

 تہران – ارنا – میڈیا ذرائع نے منگل کی شام شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے اہداف پر حزب اللہ لبنان کے میزائلی حملوں کی نئ لہر کی خبر دی ہے۔

ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ لبنان کے اندر سے صیہونی حکومت کے مراکز پر کئی میزائل داغے گئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے میزائلی حملوں کے بعد  شمالی مقبوضہ فلسطین کی درجنوں غیر قانونی صیہونی کالونیوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

میڈیا ذرائع نے صیہونی حکومت کے اہداف پر متعدد میزائل لگنے کی خبر دی ہے۔

 حزب اللہ لبنا ن نے بھی اسی سلسلے میں ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی ادمیت نامی فوجی چھاؤنی کے قریب اسرائیلی فوجیوں کے جمع ہونے کے ایک مرکز کو براہ راست میزائل سے نشانہ بنایا  گیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ رویسات القرن میں بھی صیہونی حکومت کے ایک فوجی اڈے پر میزائل سے حملہ کیا گیا۔  

 اس دوران صیہونی روزنامے ہاآرتص نے لکھا ہے کہ الجلیل کی منارہ صیہونی کالونی کے پچاس فیصد سے زیادہ مکانات حزب اللہ کے گائیڈیڈ میزائلوں کا نشانہ بن چکے ہیں ۔

حزب اللہ لبنان نے منگل  کو صیہونی اہداف پر میزائلوں کی بارش ایسی حالت میں کی ہے کہ صیہونی حکومت نے لبنان کےجنوب مشرقی علاقوں پر فضائی حملے اور گولہ باری کی ہے۔

یاد رہے کہ حزب اللہ لبنان نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی اہداف پر تسلسل کے ساتھ حملے کئے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .