8 جنوری، 2024، 8:37 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85348086
T T
0 Persons

لیبلز

امریکہ کو ہمارا جواب دردناک ہوگا، یمنی عہدیدار

تہران-ارنا- انصار اللہ یمن کے دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ یمنی فوجیوں پر بحیرہ احمر میں امریکہ کے حملے کا جواب بے حد دردناک ہوگا۔

سفر الصوفی نے پیر کے روز بحیرہ احمر کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات میں کہا: امریکہ نے یمنی فوجیوں کو نشانہ بنا کر اپنی طرف توپوں کا منہ کھول لیا ہے اور جلد ہی ایسا واقعہ رونما ہوگا جس سے  آپ لوگوں کو خوشی ہوگی۔

یمن کی مسلح افواج نے گزشتہ ہفتے ایک بیان جاری کرکے بحیرہ احمر میں امریکی حملے میں اپنی بحریہ کے کچھ فوجیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اپنے بیان میں کہا ہے  کہ امریکی فوجیوں نے 3 بوٹس پر حملہ کیا اور ہمارے 10 فوجیوں کو شہید کر دیا۔

انہوں نے زور دیا کہ امریکی فوجی، بحیرہ احمر میں ہمارے فوجیوں کی بوٹس کو نشانہ بنانے کا انجام بھگتیں گے۔

امریکہ کا دعوی ہے کہ اس نے یمنی فوج کی کارروائی کے سد باب کے لئے ایک بحری اتحاد قائم کیا ہے لیکن فرانس، اسپین اور اٹلی نے اس اتحاد سے اپنے نکلنے کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی فوج کو اپنے بحری جہاز دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

ارنا کے مطابق یمنی فوج نے گذشتہ ہفتوں میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی قوم کی مزاحمت کی حمایت میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں مقبوضہ علاقوں کی طرف جانے والے متعدد صہیونی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے دستوں نے عہد کیا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت غزہ پر اپنے حملے بند نہیں کرتی اس وقت تک اس حکومت کے جہازوں یا بحیرہ احمر میں مقبوضہ علاقوں کے لیے جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .