حیفا کی بندرگاہ پر عراقی اسلامی مزاحمت کا میزائل حملہ

تہران (ارنا) عراق کی اسلامی مزاحمت نے اتوار کی شب مقبوضہ علاقوں میں حیفا بندرگاہ پر میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

المیادین اور شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ شب مقبوضہ فلسطین کے شمال میں حیفا کی بندرگاہ کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا اور دھماکے کی آواز سنی گئی جسکے بعد دھماکے کی جگہ سے دھواں اٹھتا رہا۔

صیہونی حکومت کے ذرائع نے بھی اطلاع دی کہ میزائل مقبوضہ فلسطین کے شمال میں حیفا ساحل کے ایسے حصے پر گرا جہاں صیہونی فوج کے حساس مرکز اور کمانڈ سینٹر واقع ہیں۔

خبر رساں ذرائع نے اتوار کو عراق اور شام میں 2 غیر قانونی امریکی فوجی اڈوں اور مقبوضہ گولان میں صہیونی اڈے پر عراقی اسلامی مزاحمتی ڈرون کے حملے کی بھی اطلاع دی ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے نہ صرف ان میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے بلکہ علاقے میں صیہونی حکومت اور امریکہ کے ٹھکانوں پر اپنے حملوں کو جاری رکھنے پر تاکید بھی کی ہے۔

عراقی مزاحمتی گروہ نے فلسطین بالخصوص غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور جرائم اور ان حملوں کے لیے واشنگٹن کی حمایت کے بعد، اس سے پہلے امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ وہ علاقے میں اس ملک کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .