5 جنوری، 2024، 11:49 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85344295
T T
0 Persons

لیبلز

خالد مشعل:غزہ پر حملوں کا دوام صیہونی حکومت کی شکست میں تیزی لائے گا

تہران – ارنا –  بیرون فلسطین حماس کے سربراہ خالد مشغل نے کہا ہے کہ غزہ پر حملوں کا جاری رہنا اور غزہ سے باہر تحریک استقامت کے لیڈران کا دہشت گردانہ قتل مزاحمتی جذبے کی تقویت کرے گا اور صیہونی حکومت کی شکست میں تیزی لائے گا۔  

ارنا کے مطابق بیرون فلسطین حماس کے سربراہ خالد مشغل نے ایک ریکارڈڈ تقریر میں کہا کہ تحریک استقامت کی جنگ صیہونی دشمن سے ہے اور وہ  قطر سمیت سبھی عرب ملکوں کی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کو اہمیت دیتی ہے ۔

 انھوں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں صیہونی حکومت کے ایک دہشت گردانہ ڈرون حملے میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ صالح العاروری اوران کے 6  ساتھیوں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  دشمن نے العاروری کو دہشت گردانہ حملے  میں قتل کرکے اپنا داخلی  بحران، مقبوضہ فلسطین سے باہر  لیجانے اور اپنی جارحیت کا دائرہ وسیع تر کرنے کی کوشش کی ہے۔

خالد مشعل نے کہا کہ صیہونی حکومت سمجھ رہی تھی کہ اس کے اس دہشت گردانہ اقدام سے تحریک استقامت اور علاقے کا حساب کتاب درہم برہم ہوجائے گا  اور حماس کے رہنماؤں کے قتل سے استقامتی محاذ کی کمان اور عزم وارادہ کمزور ہوجائے گا۔

 انھوں نے کہا کہ یہ دہشت گردانہ قتل،  تین مہینے سے جاری غزہ کے عوام کے خلاف وحشیانہ حملوں اور نسل کشی کے اہداف میں صیہونی دشمن کی شکست اور ناامیدی کے بعد کیا گیا ہے ۔    

 یاد رہے کہ حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ صالح العاروری منگل دو جنوری کی رات لبنان کے درالحکومت  بیروت کے جنوبی علاقے میں صیہونی حکومت کی ایک دہشت گردانہ ڈرون جارحیت میں اپنے چھے ساتھیوں کو ہمراہ شہید ہوگئے تھے۔  

  صالح العاروری کو جمعرات کو بیروت کے علاقے شتیلا کے مقبرہ شہدا میں سپرد خاک کیا گیا۔

    ان کے  جنازے میں جو  بیروت کی  مسجد امام علی سے شتیلا کے مقبرہ شہدا لے جایا گیا، ہزاروں  لوگوں نے شرکت کی ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .