ارنا کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کرمان میں دہشت گردی کے بزدلانہ اقدام کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ 2 جنوری کی دہشت گردی ملک میں عدم تحفظ کو ہوا دینے اور ایران کی عظیم قوم بالخصوص نوجوان نسل کی شہید قاسم سلیمانی سے محبت و عقیدت کے خلاف انتقامی کارروائی ہے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بزدل دشمن جان لے کہ اسنے شہید سلیمانی سے محبت رکھنے والوں کے دلوں اور روحوں میں آگ بھڑکائی ہے اور انہیں دشمنوں کے خلاف مزاحمت، ڈٹ جانے اور اسلام، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کے اقتدار کی راہ میں قربانی دینے کے لیے متحد اور طاقتور محاذ پر بلایا ہے اور یہ جذبہ دشمن کی امیدوں اور خوابوں کے برعکس ختم ہونے کے برخلاف ماضی کی نسبت زیادہ بھڑکے گا۔
بیان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امام برحق (ع)، رہبر انقلابٰ اسلامی سید علی خامنہ ای (مدظلہ العالی) اور شہداء کے اہل خانہ کے حضور میں مظلومانہ شہادت پر تعزیت پیش کی اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ کرمان میں دہشت گردی کے خوفناک واقعے نے ثابت کیا کہ شہید سلیمانی اپنی شہادت کے بعد دشمنوں کے لیے زیادہ خطرناک ہوگئے ہیں اور دشمن مزاحمت کے لیجنڈ اور ایرانی قوم کے ہیرو سے ہونے والی شکستوں کا ازالہ نہیں کر سکے گا۔
آپ کا تبصرہ