وزیر داخلہ احمد وحیدی نے کرمان کے گلزار شہداء میں بدھ کے روز ہونے والے دہشت گردانہ دھماکوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یہ دھماکے 3 بجے دوپہر میں ہوئے اور جب زائرین دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی مدد کے لئے آئے تو دوسرا دھماکہ تین بج کر بیس منٹ پر ہوا اور زيادہ تر لوگ دوسرے حملے ميں شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ کرمان شہر میں حالات کنٹرول میں ہیں اور شہیدوں کی تعداد 100 سے زائد ہے جبکہ زخمیوں کا اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔
وزير داخلہ نے کہا: آج جو سازش ہوئي ہے وہ اس سازشوں کا تسلسل ہے جو دشمن برسوں سے کر رہا ہے اور اس نے کئي پروگراموں میں اسی طرح کے دھماکوں کی کوشش کی لیکن سیکوریٹی فورسس کی بیداری کی وجہ سے وہ ناکام ہوا تھا۔
انہوں نے زور دیا کہ کرمان میں دہشت گردانہ حملے کا سیکوریٹی فورسس اور فوجی اداروں کی جانب سے بہت جلد ٹھوس اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے بدھ کے روز کرمان میں گلزار شہداء کی راہ میں دو بھیانک دھماکے ہوئے جن میں اب تک 103 لوگ شہید اور 171 زخمی ہوئے ہیں جبکہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس سے شہداء کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ