ارنا کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے سوشل میڈیا کے ایکس پیج پر لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ جارحیت کو پورے خطے کی سلامتی اور امن و آشتی کے لئے خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے۔
انھوں نے اپنے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ ہم شیخ العاروری اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ جناب شیخ اسماعیل، اس حریت پسند تحریک کے دیگر اراکین نیز فلسطین کی بہادر قوم کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔
انھوں نے مزید لکھا ہے کہ اس طرح کی بزدلادہ دہشت گردی ثابت کرتی ہے کہ صیہونی حکومت غزہ اور غرب اردن پرہفتوں سے جاری اپنے وحشیانہ حملوں، جنگی جرائم، وسیع تباہی اور نسل کشی کی وائٹ ہاؤس کی بھرپور حمایت کے باجود اپنا کوئی ہدف حاصل نہیں کرسکی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ دوسرے تمام ملکوں میں صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ سرگرمیاں پورے خطے کی سلامتی اور امن وآشتی کے لئے خطرے گھنٹی ہے ۔
یاد رہے کہ حماس نے بتایا ہے کہ جنوبی بیروت میں ایک دہشت گردانہ حملے میں، حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ صالح العاروری اور القسام بریگیڈ کے کمانڈر سمیر فندی اور عزام الاقراع نیز حماس کے رکن محمود زکی شاہین، محمد الرئیس، محمد بشاشہ اور احمد حمود شہید ہوگئے ہیں ۔
آپ کا تبصرہ