ارنا نے فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ محاذ آزادی فلسطین کے فوجی بازو، شہید ابو علی مصطفی بریگیڈ نے پیر کی شام اعلان کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاع کے یونٹ نے مشرقی غزہ میں غاصب صیہونی فوج کا ایک اپاچی ہیلی کاپٹر سام 7 نوعیت کے میزائل کا نشانہ بناکر مار گرایا۔
دوسری جانب حماس کے فوجی بازور شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے بھی غزہ میں زمینی جنگ کی تازہ ترین صورتحال بیان کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مختلف سیکٹروں پر اس کے مجاہدین نے غاصب صیہونی فوج کی پانچ گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے۔
یاد رہے کہ سات اکتوبر 2023 کو آپریشن طوفان الاقصی کے بعد شروع ہونے والی جنگ میں صیہونی حکومت کو اس کی تاریخ کا سنگین ترین جانی اور مالی نقصانات کا سامنا ہے۔
حال ہی میں ہی غزہ کی جںگ سے واپس جانے والے ایک اسرائیلی فوجی نے سوشل میڈیا پر ایک فلم اپلوڈ کرکے اعلان کیا ہے کہ اس جنگ میں اسرائیلی فوج کے کم سے تین ہزار فوجی ہلاک اور گیارہ ہزار زخمی ہوئے ہیں۔ اس خبر کی بعض صیہونی ذرائع نے تصدیق کی ہے۔
اس کے علاوہ صیہونی فوج کو فوجی وسائل کے بھاری نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے ۔ رپورٹوں کے مطابق اس جنگ میں تباہ ہونے والے صیہونی فوج کے ٹینکوں، بکتر بند فوجی گاڑیوں اور بلڈوزروں کی تعداد 825 بتائی گئی ہے جبکہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ لبنان کے حملوں میں بھی صیہونی فوج کے درجنوں ٹینک، بکتر بند فوجی گاڑیاں اور دیگر فوجی وسائل بھی تباہ ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ