27 دسمبر، 2023، 11:41 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85335946
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ پر صیہونی جارحیت میں شہیدوں کی تعداد 21 ہزار 110 تک پہنچی

تہران-ارنا- غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 21 ہزار 110 اور زخمیوں کی تعداد 55 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے جنوبی غزہ پٹی میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 195 لوگ شہید اور 325 زخمی ہوئے ہيں جنہيں اسپتالوں میں پہنچا دیا گيا ہے۔

اشرف القدرہ نے کہا : اس طرح سے غزہ پر اسرائیل کی جارحیت میں شہداء کی تعداد 21 ہزار 110 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے خان یونس کے ناصر اسپتال کے اطراف صیہونی حکومت کے حملوں میں شدت کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس اسپتال اور اس کے عملے ، وہاں کے زخمیوں اور بیماریوں نیز اسپتال میں پناہ لینے والے ہزاروں فلسطینیوں کے تحفظ کے لئے فوری طور پر موثر اقدام کریں۔

اشرف القدرہ نے اسی طرح تمام عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ غزہ کے شفا اسپتال کی تعمیر نو  کے لئےفوری طور پر قدم اٹھائے۔

واضح رہے 7 اکتوبر سے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت میں اب تک 19 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہيں جن میں سے بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے ۔

45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔

7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .