27 دسمبر، 2023، 6:46 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85335788
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی غیر ملکی تجارت 112 ارب ڈالر سے بھی زائد

سمنان – ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے کسٹمس کے ڈائریکٹر نے بتایا ہےکہ ایران کی غیر ملکی تجارت، گزشتہ مہینے میں 112 ارب 500 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

محمد رضوانی فر نے بدھ کے روز سمنان میں غیر ملکی تجارت میں ترقی کے موضوع پر ایک سمینار میں کہا: غیر ملکی تجارت میں 64 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئي ہيں اور 48 ارب ڈالر سے زائد کے سامان در آمد کئے گئے ہيں۔

انہوں نے مزید بتایا: گزشتہ 9 مہینوں کے دوران غیر ملکی تجارت میں پچھلے سال کے مقابلے میں 7 فیصدی کا اضافہ ہوا ہے۔

محمد رضوانی فر نے بتایا : ایران نے چین، ترکیہ، عراق، متحدہ عرب امارات اور ہندوستان جیسے ملکوں کو سب سے زیادہ سامان برآمد کئے ہیں جبکہ جرمنی، ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور چین سے سب سے زیادہ سامان در آمد کئے ہيں۔

انہوں نے بتایا کہ تیل کے علاوہ چین ایران کا سب سے بڑا تجارتی شریک ہے اور تیل سے ہٹ کر بھی ایران و چین کے درمیان  32 ارب ڈالر کی تجارت ہوتی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .