3 فروری، 2025، 10:24 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85739430
T T
0 Persons

لیبلز

 غرب اردن میں غزہ کی نسل کشی کی تکرار کی بابت ایران کا انتباہ

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غرب اردن میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں، عام شہریوں کے قتل عام، خودسرانہ گرفتاریوں اور رہائشی مکانات کی مسماری کی مذمت کی ہے

ارنا کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے غرب اردن میں غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی کے بارے میں  اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں  منجملہ انسانی حقوق کی خصوصی رپورٹر کے تازہ بیان پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ انسانی حقوق کے اداروں اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی خصوصی رپورٹر فرانچسکا البانیز نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت غرب اردن میں بھی غزہ کی طرح فلسطینیوں کی نسل کشی کررہی ہے۔  

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے غرب اردن میں اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ جرائم پر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے،عالمی برادری اور بالخصوص اسلامی اور علاقائی ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ غرب اردن میں غاصب صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم روکنے کے لئے فوری اقدام کریں۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .