ارنا نے فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ یکم جنوری سے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں 70 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں اکثریت جنین میں شہید ہونے والوں کی ہے۔
فلسطین کے محکمہ صحت نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ غرب اردن میں شہید ہونے والوں میں 10 بچے، 1 خاتون اور 2 سن رسیدہ ہیں ۔
فلسطین کے محکمہ صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنین میں 38، طوباس میں 15، نابلس میں ،6 طولکرم میں 5 اور الخلیل میں 3 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ