ارنا کے مطابق اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے ایک بیان جاری کرکے پاکستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں متعدد سیکورٹی اہلکاروں کے مارے جانے پر تعزیت پیش کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارتخانہ حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں جاں بحق ہونے والے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتا ہے۔
پاکستان میں ایرانی سفارت خانے نے اس بیان میں یاد دہانی کرائی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مذمت کرتا ہے اور اس لعنت کو ختم کرنے کے لئے دوجانبہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں دو دن قبل ایک دہشت گردانہ حملے میں 18 فوجی اور آج پیر کو انجام پانے والے دہشت گردانہ حملے میں پانچ پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ