3 فروری، 2025، 10:48 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85739443
T T
0 Persons

لیبلز

 پزشکیان:  اسلامی ملکوں کے درمیان وحدت کی تقویت دنیا کے موجودہ حالات کا اہم ترین تقاضا ہے

تہران – ارنا – صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر اسلامی ممالک اپنے عوام کی سلامتی، معیشت اور اقتصاد بہتر بنانے کے ساتھ ہی، آپسی اختلافات سے دوری اختیار کریں اور متحد ہوجائيں تو دشمنوں اور بدخواہوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔

ارنا کے مطابق صدر ایران نے پیر کی شام عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات میں دنیا کے موجودہ حالات میں اسلامی ملکوں کے درمیان اتحاد، یک جہتی اور ہم دلی کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ باہمی اختلافات کو ہوا دینا امت اسلامیہ کی کمزوری کا باعث ہے۔

 ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اگر اسلامی ممالک باہم متحد ہوجائيں تو دشمنوں اور بدخواہوں کی سازشیں بے نتیجہ رہیں گی۔

انھوں نے اسلامی ملکوں کے درمیان، تجارت، اقتصاد، سائنس  وٹیکنالوجی اور سرحدی امور میں تعاون کو اسلامی دنیا میں اتحاد و یک جہتی کی تقویت کا باعث قرار دیا۔

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے علاقے بالخصوص شام کے حالات کی طرف اشارہ کیا  اور اس ملک کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر زور یا ۔

انھوں نے اسی کے ساتھ شام میں عوام کے سبھی طبقات کی مشارکت سے  کثیر البنیاد حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے  عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات میں اسی طرح غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں عراق کے ٹھوس موقف کی بھی قدردانی کی۔

اس ملاقات میں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے دورہ تہران پر خوشی کا اظہار کیا اور ایران کے ساتھ روابط اور باہمی تعاون میں زیادہ سے زیادہ فروغ  کی ضرورت پر زور دیا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .