بدھ کی شب اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے دفتر (OCHA) کے اعلان کے مطابق غزہ کے 1.9 ملین افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ تقریباً 70 فیصد آئی ڈی پیز اقوام متحدہ کی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں جبکہ باقی سرکاری پناہ گاہوں میں یا میزبان خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
OCHA کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 530,000 افراد کی آبادی کے ساتھ غزہ کا سب سے جنوبی شہر رفح بے گھر ہونے والے لوگوں کی سب سے بڑی تعداد کی میزبانی کر رہا ہے۔
جنگ کے آغاز میں اسرائیل نے غزہ کے شمالی علاقے کے لوگوں کو جنوب کی طرف جانے کو کہا لیکن اب وہ غزہ کے جنوبی علاقوں پر بھی بمباری کر رہا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد 18,500 سے تجاوز جبکہ زخمیوں کی تعداد 50,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
12 دسمبر 2023 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 153 ارکان کے مثبت ووٹ کے ساتھ، یعنی ووٹوں کی بھاری اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی، جس میں غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ