9 دسمبر، 2023، 11:39 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85316447
T T
0 Persons

لیبلز

سعدآباد کمپلکس میں شام کے نائب وزیر اعظم کا باضابطہ استقبال

تہران (ارنا) ایران کے نائب صدر محمد مخبر نے تاریخی سعدآباد کمپلکس میں شام کے نائب وزیر اعظم کا باضابطہ استقبال کیا ہے۔

ارنا کے نمائندے کے مطابق، شام کے وزیراعظم حسین عرنوس جب سعد بعد کمپلکس پہنچے تو ایران کے نائب صدر محمد مخبر نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر جمہوریہ ایران اور عرب جمہوریہ شام کے قومی ترانے بجائے گئے۔ جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے اپنے اپنے وفود کا تعارف کرایا۔

ایران کے نائب صدر شام کے وزیر اعظم کے ساتھ تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مشترکہ ہائی کمیشن کے 15ویں اجلاس کا انعقاد، نئے سمجھوتوں پر دستخط اور پہلے سے طے منصوبوں پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لینا شام کے وزیراعظم کے دورہ تہران کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

شام کے وزیر اعظم 8 دسمبر 2023 کی شام نائب صدر کی دعوت پر ایک اعلیٰ سطحی وفد کی ہمراہ تہران پہچے تھے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .