جانبدارانہ اور غلط معلومات پر مبنی خبروں نے مغربی میڈیا پر عوام کا اعتماد کم کر دیا ہے، ارنا چیف

تہران (ارنا) اسلامی جمہوریہ ایران کی خبر رساں ایجنسی (ارنا) کے چیف نے عالمی میڈیا مینیجرز کے سربراہی اجلاس (OANA) میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ اعدادوشمارکے مطابق جانبدارانہ اور غلط معلومات پر مبنی خبروں کی وجہ سے مغربی میڈیا پرعوامی اعتماد میں کمی آئی ہے۔

علی نادری نے کہا کہ آج انٹرنیٹ کی بدولت لوگوں کو مختلف وسائل تک رسائی حاصل ہے۔ اس کے علاوہ، جب لوگ مختلف ممالک کا سفر کرتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ بڑے میڈیا نے انہیں جو بتایا وہ صرف آدھی حقیقت یا تصویر کا ایک رخ ہے.

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جعلی خبریں عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچاتی ہیں، کہا کہ حال ہی میں ہم نے غزہ جنگ میں غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے جعلی خبروں کا غیر اخلاقی ہتھیار کے طور پراستعمال کا مشاہدہ کیا ہے۔

علی نادری کا کہنا تھا کہ  OANAدنیا کے دیگر میڈیا گروپ کے ساتھ پیشہ ورانہ تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .