عالمی خاموشی کے ساتھ اسرائیل کی جنوبی غزہ پر رات بھر بمباری

غزہ (ارنا) غاصب صیہونی حکومت نے پیر منگل کی درمیانی رات جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں پر دیر گئے تک بمباری کی ہے۔

خبروں کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے بڑی طاقتوں کے گٹھ جوڑ اور دنیا کی ذلت آمیز خاموشی کے سائے میں گزشتہ رات جنوبی غزہ اور خاص طور سے خان یونس کو مسلسل کئی گھنٹے تک وحشیانہ حملوں اور بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔

آمدہ خبروں میں کہا گيا ہے کہ اسرائیل نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے خلاف ممنوعہ ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ، صہیونی حکومت نے امریکی جنگی طیاروں کی مدد شمالی اور مشرقی خان یونس کو ممنوعہ فاسفورس بموں سے نشانہ بنایا۔

فلسطینی ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اسرائیل فضائیہ نے امریکی ایف سولہ طیاروں کے ذریعے شمالی غزہ کے کمال عداوان اسپتال پر بھی بمباری کی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ صیہونی حکومت کی تازہ جارحیت میں بڑی تعداد میں عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں لیکن تاحال ان کی صحیح تعداد سامنے نہیں آسکی ہے۔ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .