حسین امیرعبداللہیان نے ہفتے کی رات جوزف بوریل کے ساتھ فون پر گفتگو میں صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے فوجی حملوں کو روکنا اور فوری طور پر انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے جبراً بے دخل کرنے کے صیہونی منصوبے کے خطرناک نتائج کی بابت خـبردار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کی جڑیں سرزمین فلسطین پر اسرائيل غاصبانہ قبضے میں پیوست ہیں۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر غزہ اور غرب اردن پر صیہونی جارحیت کا سلسلہ بند نہ ہوا تو جنگ کا دائرہ خطے میں پھیل سکتا ہے۔
وزیرخارجہ حسین امیر عبداللھیان نے ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان تعاون کی تازہ ترین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون تکنیکی اور قانونی دائرہ کار میں جاری رہے گا۔
یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف جوزف بورل نے اس موقع پہ کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں جنگ اور کشیدگی کا خاتمہ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے کا پابند بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ