26 نومبر، 2023، 9:14 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85303837
T T
0 Persons

لیبلز

ہندوستان کے  سیکریٹری خارجہ کی ایرانی وزیر خارجہ  سے ملاقات

تہران (ارنا) ہندوستان کے سیکریٹری خارجہ ونے موہن کوترا نے اتوار کی شام تہران میں وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اس موقع پر کہاکہ دونوں ممالک کی اعلی قیادت دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

ہندوستان کے سیکریٹری خارجہ ونے موہن کواترا نے دونوں ملکوں کے درمیان مشاورتی اجلاسوں کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ہندوستان اسلامی جمہوریہ کے ساتھ تمام شعبوں تعلقات کو فروغ دنیا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں بشمول زراعت، ماہی گیری اور ہربل میڈیسن جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ کر باہمی تجارتی اور اقتصادی لین دین میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مغربی ایشیائی خطے میں ایران کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد بھیجنے کی غرض سے ہندوستان کی آمادگی کا بھی اعلان کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .