ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اس موقع پر کہاکہ دونوں ممالک کی اعلی قیادت دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
ہندوستان کے سیکریٹری خارجہ ونے موہن کواترا نے دونوں ملکوں کے درمیان مشاورتی اجلاسوں کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ہندوستان اسلامی جمہوریہ کے ساتھ تمام شعبوں تعلقات کو فروغ دنیا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں بشمول زراعت، ماہی گیری اور ہربل میڈیسن جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ کر باہمی تجارتی اور اقتصادی لین دین میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مغربی ایشیائی خطے میں ایران کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد بھیجنے کی غرض سے ہندوستان کی آمادگی کا بھی اعلان کیا۔
آپ کا تبصرہ