سید ابراہیم رئیسی: غزہ کے عوام پر ظلم کو ختم کرنا ہمارا فرض ہے۔

تہران (ارنا) ایران کے صدر نے کہا ہے کہ آج کے دور کے اہم ترین مسائل میں سے ایک مسئلہ غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف بے مثال ظلم و بربریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلم ملک ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم اس جبر کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کی سہ پہر تاجکستان کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی مشترکہ ملاقات میں کہا کہ آج کے دور کے اہم ترین مسائل میں سے ایک مسئلہ غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف بے مثال ظلم و بربریت ہے۔

 انکا کہنا تھا کہ ایران اور تاجکستان کے مسلم ملک ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم  اس تاریخی جبر کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .