ارنا نے فرانس پریس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی افریقا نے مقبوضہ فلسطین سے اپنے سفارتکاروں کو مشاورت کے لئے طلب کرلیا ہے۔
ارنا کے مطابق اسلامی استقامتی تحریک حماس نے مقبوضہ فلسطین سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلانے کے جنوبی افریقا کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ روابط مکمل طور پر منقطع کرلئے جائيں۔
اس رپورٹ کے مطابق حماس نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کی تاریخ نسل پرستی اور سامراج کے خلاف جدوجہد کی تاریخ ہے اور اس نے ہمیشہ اقوام کے حق کی حمایت کی ہے ۔
حماس نے کہا ہے کہ ہم جنوبی افریقا کی اس تاریخ کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سے درخواست کرتے ہیں کہ نسل پرست صیہونی حکومت سے جو بے گناہ فلسطینی عوام کا قتل عام کررہی ہے ، اپنے روابط مکمل طور پر منقطع کرلے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے چلی اور کولمبیا بھی مقبوضہ فلسطین سے اپنے سفیروں کو واپس بلاچکے ہیں ۔
آپ کا تبصرہ