ایران اور برازیل کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک بات چیت، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تہران (ارنا) ایران اور برازیل کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور انسانی امداد بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے غزہ کی تازہ ترین پیش رفت کے حوالے سے برازیل کے وزیر خارجہ مورو ویرا کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

فلسطین کے حوالے سے برازیل کی بین الاقوامی کوششوں اور تنازعات کو روکنے کے لیے اس ملک کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کا مسودہ پیش کرنے کا ذکر کرتے ہوئے، برازیل کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے جنگ بندی اور غزہ کی پٹی کے لیے انسانی امداد بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں برازیل کے وزیر خارجہ نے خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم کردار کا ذکر کیا اور خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کے قیام میں ایران کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .