سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم

تہران (ارنا) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے ایران کے 14ویں صدارتی انتخابات میں مسعود پزشکیان کے صدر منتخب ہونے پر اپنے مبارکبادی پیغام میں حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے ایک پیغام میں مسعود پزشکیان کو چودھویں صدارتی انتخابات میں منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ اس انقلاب کی راہ میں فرائض کے فریم ورک کے اندر حکومت کے ساتھ اور ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سپریم لیڈر کی اعلان کردہ عظیم پالیسیوں کے مطابق ہمہ جہت تعاون کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی پرجوش شرکت، تمام انتظامی ایجنٹوں، نگران اداروں اور سیکورٹی کے ذمہ دار فورسز کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور نومنتخب صدر کو اسلامی جمہوریہ کے چودھویں صدارتی انتخاب میں منتخب ہونے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کے حضور اس اہم امانت کو سنبھالنے میں کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .