غزہ میں صہیونی قیدیوں کی فلم "غصہ اور بیزاری" کی ریلیز پر نیتن یاہو کا ردعمل

تہران (ارنا) غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے غزہ میں صیہونی قیدیوں کی ویڈیو ریلیز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے حماس کی عسکریت پسندی قرار دیا۔

صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے صہیونی قیدیوں کے بارے میں قسام بریگیڈ کی ویڈیو اور ان کی رہائی کے لیے نیتن یاہو سے درخواست کے جواب میں کہا کہ حماس نے ایک سخت پروپیگنڈہ جنگ شروع کر دی ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تمام قیدیوں کو رہا کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

غزہ میں صہیونی قیدیوں کے نام پیغام کے متن میں، جسے القسام نے پیر کے روز جاری کیا ہے، کہا گیا ہے:

ہیلو بی بی نیتن یاہو، ہم 23 دن سے حماس کے اسیر ہیں، کل اسیروں کے اہل خانہ نے پریس کانفرنس کی اور ہم جانتے ہیں کہ جنگ بندی کا اعلان ہونا تھا اور تم کو ہمیں رہا کروانا چاہیے تھا، تم نے ہمیں رہا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ مگر تم سیاسی، سیکورٹی اور فوجی محاذ پر ناکامی کا شکار ہو۔

حماس کے صہیونی قیدیوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کی شکست کی وجہ تم  ہو، کیونکہ وہاں ایک بھی سپاہی نہیں تھا اور کوئی ہماری مدد کو نہیں آیا، وہاں کسی نے ہمارا دفاع نہیں کیا، ہم معصوم اور سادہ لوح ہیں۔ ہم حکومت کو ٹیکس دیتے ہیں، اب ہم یہاں قید ہیں، کوئی آسرا نہیں ، تم ہمیں مارو، کیا تم ہم سب کو مارنا چاہتے ہو؟ تم چاہتے ہو کہ فوج ہمیں مارے، کیا یہ کافی نہیں کہ تم نے سب کو تباہ کر دیا؟ کیا یہ کافی نہیں کہ بہت سے اسرائیلی مارے گئے؟ ہمیں ابھی آزاد کرو، اسرائیلیوں اور ان کے (فلسطینی) قیدیوں کو آزاد کرو، ہمیں آزاد کرو، سب کو آزاد کرو، ہم اپنے گھر والوں کے پاس واپس جانا چاہتے ہیں، ابھی... ابھی... ابھی"۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .