28 جون، 2024، 1:10 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85522812
T T
0 Persons

لیبلز

یمن کے سمندر میں ایک بحری جہاز حادثے کا شکار

تہران- ارنا- ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ یمن کے ساحل کے قریب ایک بحری جہاز حادثے کا شکار ہو گيا ہے۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن نے یمن میں واقع الحدیدہ کے شمال مغرب میں 150 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ایک سیکورٹی  حادثے کی اطلاع دی ہے۔

میڈیا ذرائع نے ابھی تک اس ’سیکیورٹی واقعے‘ کی مزید تفصیلات شائع نہیں کی ہیں۔

یمن کے قرب و جوار میں  سمندر میں اس طرح کا واقعہ ایسے وقت میں  پھر ہوا ہے جب یمن کے نزدیکی آبی گزرگاہوں سے گزرنے والے صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کے خلاف اس ملک کی مسلح افواج کا آپریشن جاری  ہے اور شدت اختیار کر گیا ہے۔

گذشتہ مہینوں میں غزہ کے عوام کی حمایت میں یمنی مسلح افواج نے صیہونی حکومت کے متعدد بحری جہازوں یا اس حکومت کے لیے سامان لے جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے جو بحیرہ احمر، بحر ہند اور آبنائے باب المندب کے راستے مقبوضہ فلسطین جا رہے تھے۔

یمن کی مسلح افواج نے عہد کیا ہے کہ جب تک اسرائیلی حکومت غزہ پٹی پر اپنے حملے اور اس علاقے کے لوگوں کا قتل عام بند نہیں کرتی وہ اس حکومت کے جہازوں یا مقبوضہ علاقوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں اور صیہونی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد کے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھیں گے۔

امریکہ اور برطانیہ نے حال ہی میں بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت کے بہانے کئی بار یمنی افواج کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں لیکن یہ اقدامات بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کے خلاف  یمنی فوج کے حملوں کو روکنے میں موثر نہیں ہو سکے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .