امیر عبداللہیان: فلسطین کا دفاع تمام ابراہیمی مذاہب کے ماننے والوں کا فرض ہے۔

تھران (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطین کا دفاع تمام ابراہیمی مذاہب کے ماننے والوں کا فرض ہے۔

 ویٹیکن کے وزیر خارجہ کے نام اپنے تحریری مراسلے میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے لکھا ہے کہ آج  جب، دنیا کو پہلے سے زیادہ سکون، امن اور اخلاقی قدروں کی ضرورت ہے، ہم مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بربریت کے ایک نئے ورژن کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ المعمدانی ہسپتال پر صیہونی حکومت کے حملہ اور غزہ کے تاریخی چرچ سینٹ پورفیلیئس پر بمباری، جہاں بچے اور خواتین پناہ گزین تھے ایسا بھیانک جرم ہے جس نے صیہونی حکومت کی سفاکانہ اور مکروہ فطرت کا پردہ ایک بار پھر فاش کردیا ہے۔   

انہوں نے کہا کہ اس حملے سے واضح ہوگيا کہ اسرائیلی حکومت نہ صرف مسلمانوں کے خلاف بلکہ عیسائیوں سمیت تمام ابراہیمی مذاہب کے پیروکاروں کے خلاف منظم نسل پرستانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس نازک اور فیصلہ کن لمحے میں تمام ابراہیمی مذاہب کے پیروکاروں کا فرض ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے حقوق اور جانوں کا تحفظ کریں۔

حسین عبداللھیان نے مزید لکھا ہے کہ بلاشبہ صیہونی حکومت کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں کا اتحاد صیہونیوں کی انتہا پسندی روکنے، دنیا میں امن کی بحالی اور اخلاقی اقدار کی بالادستی میں موثر کردار ادا کرے گا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .