ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدللّہیان نے گزشتہ رات اپنے عمانی ہم منصب بدرالبوسعید کے ساتھ ٹیلیفون پر فلسطین کے حالات پر تفصیل سے گفتگو کی ۔
دونوں وزرائے خارجہ نے غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں مظلوم فلسطینی عوام، عورتوں اور بچوں کے قتل عام کا سلسلہ فوری طور پر بند کرانے کی راہوں کا جائزہ لیا
ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے اسی کے ساتھ غزہ کا محاصرہ ختم کرانے، اور مظلوم فلسطینی عوام تک ایندھن، خوراک، پینے کے پانی، دواؤں اور طبی وسائل پر مشتمل انسان دوستانہ امداد پہنچانے کے تعلق سے اسلامی ملکوں کے اقدامات اور کوششوں میں ہم آہنگی کو ضروری قرار دیا۔
حسین امیر عبداللّہیان اور بدر البوسعید فلسطینیوں کو غزہ سے کوچ کرنے پر مجبور کرنے کی غاصب صیہونی حکومت کی کوششوں کے مقابلے میں عالم اسلام کے متحدہ اقدام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
آپ کا تبصرہ