9 اکتوبر، 2023، 7:52 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85253117
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور سوڈان کے سفارتی تعلقات بحال

تہران (ارنا) اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ سوڈان کے اعلیٰ حکام کے درمیان رابطوں کے بعد دونوں ممالک نے اپنے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایران اور سوڈان کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز ایک مشترکہ بیان میں دونوں ممالک  کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔

حالیہ مہینوں میں ایران اورسوڈان کے اعلیٰ حکام کے درمیان رابطوں کے بعد، فریقین نے باہمی مفادات کے پیش نظر سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق،  دونوں حکومتوں نے خود مختاری، مساوات، مشترکہ مفادات، پرامن بقائے باہمی اور احترام پر مبنی دوستانہ تعلقات استوار کرنے پر اتفاق کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ  میں دلچسپی ظاہر کی جو دونوں ممالک کی قوموں کے مفادات اور خطے کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

وزارت خارجہ نے مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے سفارت خانے کھولنے اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں کا جائزہ لینے کے لیے سرکاری وفود کے تبادلے کے لیے ضروری انتظامات کرنے پر زور دیا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .