9 اکتوبر، 2023، 4:46 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85252970
T T
0 Persons

لیبلز

فلسطین پر ، اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس کے لئے ایران کی تجویز

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزير خارجہ نے عراق سمیت کئی ملکوں کے اپنے ہم منصبوں سے ٹیلی فونی رابطہ کرکے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ کیا اور یہ زور دیا کہ فلسطین کا مسئلہ، بدستور عالم اسلام کا پہلا مسئلہ ہے۔

       ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے آج ہفتہ وار پریس کانفرنس میں مقبوضہ فلسطین کے حالات پر صحافیوں سے کہا: فلسطین کے بارے میں اہم واقعات رونما ہو رہے ہيں، ہم دیکھ رہے ہيں کچھ جانے پہچانے فریق کہ جو فلسطینی عوام کے خلاف جرائم کے حامی رہے ہيں، آج بھی یہ کوشش کر رہے ہيں کہ ظالم و مظلوم کی جگہ بدل دیں اور 75 برسوں سے فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کو نظر انداز کرکے ظالم کے ساتھ کھڑے ہيں۔

       انہوں نے کہا: یہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہيں ہے جو  ایک بار پھر کچھ یورپی ملک اور خاص طور پر امریکہ، تشہیراتی جنگ میں ظالم کی جگہ بدل دیں  اور غاصب حکومت کے جرائم کو نظر انداز کرکے مظلوم قوم پر الزام تراشی کر رہے ہيں تاہم یہ اچھی بات ہے کہ کچھ ملک خاص طور پر اسلامی ملکوں کی قابل توجہ تعداد فلسطین کی حمایت کر رہی ہے۔

       ترجمان وزارت خارجہ نے کہا : صیہونیوں نے فلسطینیوں کے مقابلے میں جو تحریک و توہین آمیز اقدامات کئے ہيں اس پر بہت سے ملکوں کی توجہ گئی ہے۔ ایران کا بھی واضح موقف رہا ہے اور ہے اور حالیہ دنوں میں اعلی سطح پر صدر ایران اور وزير خارجہ نے اپنا موقف بیان کیا ہے اور اسی طرح اپنے موقف پر غیر ملکی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اسلامی ملک، فلسطینیوں کی حمایت میں زیادہ عزم و ارادے کا مظاہرہ کریں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے عراق سمیت کئی ملکوں کے اپنے ہم منصبوں سے ٹیلی فونی رابطہ کرکے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ کیا اور یہ زور دیا کہ فلسطین کا مسئلہ، بدستور عالم اسلام کا پہلا مسئلہ ہے۔

        ترجمان وزارت خارجہ نے کچھ غیر ملکی  میڈیا میں مذکور ایران کو دی جانے والی دھمکیوں کے بارے میں کہا: فلسطین کی ڈٹی رہنے والی قوم کو یہ حق ہے کہ اس حکومت کے سامنے جو 75 برسوں سے اس کے حقوق پامال کر رہی ہے، غاصبانہ قبضے اور جارحیت کے خاتمے کے لئے اپنی طاقت کا استعمال کرے اور یہ ایک قانونی حق ہے جسے پوری دنیا تسیلم کرتی ہے ۔

        انہوں نے کہا: دھمکی دینے والوں کو جان لینا چاہیے کہ ایران کے سلسلے میں ہر احمقانہ قدم کا تباہ کن جواب دیا جائے گا۔

       ترجمان وزارت خارجہ نے کہا: ایران پر لگائے جانے والے الزامات، سیاسی نوعیت کے ہیں اور حالیہ شکست پر پردہ ڈالنے لئے ہیں اور اسی طرح یہ ان الزامات کا ایک مقصد مغرب کی جانب سے صیہونی حکومت کی وسیع حمایت کا جواز پیش کرنا بھی ہے ۔

       انہوں نے کہا: ایران اور حزب اللہ لبنان پر الزام تراشی سے صیہونی حکومت کے جرائم کی مغربی ملکوں خاص طور پر امریکہ کی جانب سے کی جانب والی حمایت کی ذمہ داری کم نہيں ہوگي  اور حقیقت یہ ہے کہ اس قسم کے اقدامات رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کے لئے ہیں اور امریکہ کے ایک طیارہ بردار جنگي بحری جہاز کی روانگي کو فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی اور صیہونی حکومت کے جرائم میں شرکت کے معنی میں سمجھنا چاہیے۔

        انہوں نے کچھ عرب ملکوں کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بارے میں کہا : ہم بنیادی طور پر جتنے بھی اسلامی اور علاقائی ملکوں کے عہدیداروں سے گفتگو کر رہے ہيں ان سب سے فلسطین کی حمایت پر مسلسل تبادلہ خیال ہو رہا ہے اور ایرانی حکام نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے خطرات سے دوست اور مسلمان ملکوں کو خبردار کیا ہے۔

        ترجمان وزارت خارجہ نے افغانستان میں حالیہ زلزلہ کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ بہت تلخ سانحہ ہے اور ہم ایک بار پھر افغان عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔  

       ناصر کنعانی نے سعودی عرب کے ساتھ معاشی تعاون کے بارے میں کہا کہ ہم نئے تعلقات کے شروعاتی مرحلے میں ہیں اور معاشی تعاون بڑھانے پر فریقین متفق ہيں۔

       انہوں نے اسی طرح کہا کہ عراق نے سیکوریٹی معاہدے پر پوری طرح سے عمل در آمد کیا ہے ۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .