صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے شی جن پنگ کو عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ تعاون کے سمجھوتے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون، خاص طور پر شنگھائی تعاون تنظیم اور بریکس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی شمولیت کو ایران اور چین کے درمیان کثیرالجہتی منصوبوں کی ترقی کے لیے ایک نیا دور قرار دیا۔
اس پیغام میں صدر نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں مدد ملے گی۔
آپ کا تبصرہ