ایران رو روس کے صدور کی ٹیلی فونی گفتگو، جنوبی قفقاز کے مسائل کے حل پر زور

تہران- ارنا- ایران و روس کے صدور نے علاقے کے تازہ حالات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جنوبی قفقاز کے مسائل کو باکو-ایروان کے درمیان گفتگو کے ذریعے حل کئے جانے اور علاقائي معاملات میں غیر ملکیوں کو مداخلت سے دور رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

          اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی نے منگل  کے روز روسی صدر ولادیمیر پوتین کے فون کا جواب دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعاون کو مطلوبہ قرار دیا اور مختلف شعبوں میں ہونے والے معاہدوں پر عمل در آمد کی ضرورت پر زور دیا۔

          روسی صدر نے بھی اس ٹیلی فونی رابطہ میں کہا: ایران و روس کے درمیان گزشتہ برس تجارت نے ریکارڈ توڑ دیا۔

          روسی صدر نے رشت آستارا ریلوے لائن منصوبے پر جلد از جلد عمل در آمد اور ایران، آذربائیجان اور روس کی ریلوے لائن کو ایک دوسرے سے جوڑنے کی طرف سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوگا۔

          پوتین نے ایران کو روس کا اسٹریٹجک شریک قرار دیا ہے۔

          ایران و روس کے صدور نے علاقے کے تازہ حالات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جنوبی قفقاز کے مسائل کو باکو-ایروان کے درمیان گفتگو کے ذریعے حل کئے جانے اور علاقائي معاملات میں غیر ملکیوں کو مداخلت سے دور رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .