24 ستمبر، 2023، 9:32 PM
News ID: 85237794
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ پر صیہونی حکومت کا ڈرون حملہ

24 ستمبر، 2023، 9:32 PM
News ID: 85237794
غزہ پر صیہونی حکومت کا ڈرون حملہ

غزہ (ارنا) غاصب صیہونی حکومت نے اتوار کی شام ایک بار پھر مشرقی غزہ کے البریج کیمپ کوڈرون حملے سے نشانہ بنایا۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ڈرون حملے میں اسرائیلی فوج نے البریج کیمپ پر 3 راکٹ فائر کیے ہیں۔

گذشتہ رات بھی صیہونی حکومت نے غزہ کے مشرق میں فلسطینی مزاحمت کے ایک ٹھکانے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کا دعوی کیا تھا۔

صہیونی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ اس نے یہ فضائی حملہ گزشتہ رات غزہ کی پٹی سے ملحقہ صیہونی بستیوں کی طرف فلسطینیوں کی طرف سے آگ لگانے والے غبارے بھیجے جانے کے بعد کیا ہے۔

صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 13 نے اتوار کو اعتراف کیا تھا کہ غزہ سے   آگ لگانے والے غباروں کے نتیجے میں ارد گرد صہیونی بستیوں میں کئی مقامات پر آگ لگ گئی تھی

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .