ایران اور پاکستان کے اعلی حکام کا اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال

اسلام آباد (ارنا) پاکستان کی وزیر خزانہ اور اسلام آباد میں ایران کے سفیر نے دو طرفہ تعلقات، بالخصوص اقتصادی تعاون کے نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان کی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں پاکستان کی عبوری حکومت کی وزیر خزانہ و نجکاری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی اہمیت، سرمایہ کاری، معیشت اور سرحد پار تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران کے سفیر اور پاکستان کی وزیر خزانہ نے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے اور اقتصادی پیشرفت کی راہ میں عملی اقدامات کرنے کے اپنے باہمی عزم پر زور دیا۔

ایران اور پاکستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اکیسواں اجلاس گزشتہ موسم گرما میں اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا اور مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اگلا اجلاس تہران میں منعقد ہونے والا ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .