9 ستمبر، 2023، 12:28 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85223587
T T
0 Persons

لیبلز

 ماحولیات کے تحفظ کو سیاسی مسائل سے نہيں جوڑنا چاہیے، صدر ایران

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی ميزبانی میں تہران میں ریت کے طوفان اور گرد و غبار سے مقابلے کے پہلے بین الاقوامی اجلاس کا انعقاد ہو رہا ہے ۔

اجلاس سے خطاب ميں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ اگر  ماحولیات کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل در آمد کی ضمانت فراہم نہ کی گئی  تو طاقتور لوگ ماحولیات کو خطرے میں ڈالتے رہیں گے۔

          صدر مملکت نے کہا: ماحولیات کا تحفظ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے اور کسی خاص علاقے یا ملک سے مخصوص نہيں ہے۔

انہوں نے کہا:  گرد و غبار سے مقابلے اور ماحولیات کے تحفظ کے سلسلے میں جو چیز جاننا ضروری ہے وہ یہ ہے کہ خداوند عالم نے فطرت کے لئے قوانین وضع کئے ہیں اس لئے انسان کو پانی، زمین اور ہوا سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ہی ساتھ فطرت کے قوانین کا بھی احترام کرنا چاہیے اور اگر سمندروں، جنگلوں اور ماحولیات کے قدرتی قوانین کی خلاف ورزی کی گئي تو پوری دنیا  خطرے میں پڑ جائے گی۔

          صدر نے کہا: ماحولیات کا تحفظ تمام حکومتوں اور بین الاقوامی، علاقائي و غیر علاقائي اداروں کا فرض ہے اور گرد و غبار کی ایک اہم وجہ، قحط اور بارش میں کمی ہے اور یقینی طور پر گرد و غبار میں اضافے کی ایک وجہ پانی کے ذخائر کا غلط استعمال بھی ہے۔

          صدر نے کہا: اگر  ماحولیات کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل در آمد کی ضمانت فراہم نہ کی گئی  تو طاقتور لوگ ماحولیات کو خطرے میں ڈالتے رہیں گے۔

          صدر ایران نے مزید کہا: ماحولیات کے تحفظ کو سیاسی مسائل سے مربوط نہيں کرنا چاہیے کیونکہ اگر ماحولیات سیاسی اور سفارتی امور سے جوڑ دیئے گئے تو پھر کچھ کرنا ممکن نہيں ہوگا۔ سیاست و سفارت کاری کی اپنی جگہ ہے جہاں اسے استعمال کیا جانا چاہیےجبکہ ماحولیات کا تحفظ انسانیت کے لئے اٹھایا جانے والا مشترکہ قدم ہے۔

          آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین میں ہر طرح کی ترقی کو ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ مشروط کیا گيا ہے اور اگر صنعتی میدان میں ترقی کرنا ہے تو اس سلسلے میں ماحولیات کے تحفظ کو مد نظر رکھنا  ہوگا۔

          صدر نے کہا: ترقی ضروری ہے لیکن ماحولیات کو خطرے میں ڈال کر ہرگز نہيں اور یہ ایک ایسا اصول ہے جو ہمارے آئین میں بہت واضح طور پر موجود ہے اور ہمیشہ اس پر توجہ دی جاتی ہے۔

          صدر مملکت نے اجلاس کے شرکاء کے سامنے ایک تجویز پیش کرتے ہوئے کہا:  ماحولیات کا معاملہ کسی ایک ملک یا علاقے سے متعلق نہيں ہے بلکہ مشترکہ مسئلہ ہے اور سب کو مل کر اس سلسلے میں سوچنا چاہیے، میری تجویز یہ ہے کہ ماحولیات پر مشترکہ موقف اپنا کراور ہر قسم کی سیاست سے دور رہتے ہوئے دنیا پر کے تحقیقاتی مراکز اور ریسرچ سنٹروں سے فائدہ اٹھا کر راہ حل پیش کی جانی چاہیے، اجلاس میں شریک ملک ماحولیات کے تحفظ کے منصوبوں کے کے لئے ایک فنڈ بھی قائم کر سکتے ہيں۔

 ماحولیات کے تحفظ کو سیاسی مسائل سے نہيں جوڑنا چاہیے، صدر ایران

صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا: عالمی تعلقات میں یک طرفہ اقدامات، ماحولیات کے تحفظ کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہيں اور ہمیں یہ نہيں بھولنا چاہیے کہ عالمی سطح پر عدم مساوات اور نا انصافی سے ماحولیات  کے لئے خطرہ پیدا ہو جاتا ہے ۔

صدر مملکت نے کہا: ماحولیات کا تحفظ ہمارے علاقے اور پوری دنیا کے لئے بے حد ضروری ہے اور توقع ہے کہ یہ اجلاس ماحولیات کے تحفظ میں مفید و موثر ثابت ہوگا۔

           انہوں نے کہا: ترقی یافتہ ممالک اپنے مفادات کے لئے ماحولیات کو خطرے میں نہ ڈالیں اور قدرتی ذخائر سے صحیح فائدہ اٹھانے کے اصولوں کو پامال نہ کریں

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .