چوہدری سالک حسین نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ایرانی سفارت خانہ میں ثقافتی مشیر مجید مشکی سے ملاقات کی۔
فریقین نے ایران پاکستان دوطرفہ تعلقات سے متعلق تازہ ترین پیش رفت، اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزارتی اجلاس کے لیے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ مشہد، ثقافتی تبادلوں اور مذہبی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا۔
تہران میں بین الاقوامی قرآنی نمائش کی سالانہ تقریب کا ذکر کرتے ہوئے ایران کے سفیر نے پاکستان کے وزیر مذہبی امور کو ایران کا دورہ کرنے اور اس بین الاقوامی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جس کا پاکستانی فریق نے خیر مقدم کیا ۔
پاکستان کے وفاقی وزیر سالک حسین نے تہران اور اسلام آباد کے درمیان باہمی رابطوں کی سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ایران کے ساتھ قریبی تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان مفید تعاون پاکستان کے لئے خاص مقام رکھتا ہے۔
انہوں نے ایران دورے کی دعوت کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان میں ایران کے سفیر نے بھی اس ملاقات میں کہا: باہمی تعاون میں فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے پاکستانی احباب کی کوششیں قابل قدر ہیں تاہم خاص طور پر ثقافتی میدان میں تعاون میں توسیع کے لئے بڑے قدم اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔
امیری مقدم نے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ایران ذرائع ابلاغ، سینما اور ادیان کے درمیان تعاون کے اپنے تجربات منتقل کرنے پر آمادہ ہے۔
آپ کا تبصرہ