المسیرہ کے مطابق یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 14 مہینوں میں غزہ کی حمایت کے لئے اپنی کارروائیوں کے دوران " فتح موعود اور مقدس جہاد" آپریشنوں میں صیہونی حکومت سے متعلق 216 مال بردار بحری جہازوں پر حملہ کیا ہے۔
یمنی مسلح افواج نے اس ویڈیو میں زور دیا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت کی جارحیت بند نہیں ہوجاتی اور غزہ پٹی کا محاصرہ ختم نہی کیا جاتا یہ حملے بھی جاری رہيں گے۔
گذشتہ ایک سال کے دوران غزہ پٹی اور پھر لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک یمنی فوج نے غزہ پٹی میں فلسطینی عوام کی مزاحمت کی حمایت کرتے ہوئے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں کئی صیہونی بحری جہازوں یا صیہونی حکومت جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے ۔
یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت غزہ اور لبنان پر جارحیت ختم نہیں کرتی ، یہ حملے اسی طرح جاری رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ